بدین: ڈی پی سی نہ ہونے پر پ ٹ الف کا ڈی ای او سیکنڈری دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ / پی کے)پ ٹ الف کا ڈی ای او سیکنڈری آفس کے سامنے بھوک ہڑتال ڈی پی سی نہ ہونے پر شدید احتجاج تفصیل کے مطابق پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) ضلع بدین کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پ ٹ الف رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ کا یہ احتجاج پروموشن پالیسی اور اپنے قانونی حق کے حصول کے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اصولوں اور قانون کے تحت پروموشن کا مقررہ تناسب 50 فیصد جی ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی، 25 فیصد پی ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی اور 25 فیصد براہِ راست بھرتی ہے اساتذہ رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ٹی اساتذہ کی آخری ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) 5 دسمبر 2023 کو منعقد ہوئی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ تین سال سے مسلسل جدوجہد کے باوجود محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی عدم سنجیدگی کے باعث کوئی ڈی پی سی منعقد نہیں ہوسکی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں اساتذہ کو ان کے قانونی حق کے تحت 25 فیصد پروموشن سے محروم رکھا گیا ہے اساتذہ رہنماؤں نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے قانونی تناسب کے مطابق پروموشن نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے دیگر اضلاع تک احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا احتجاج میں پ ٹ الف ضلع بدین کے صدر محمد سلیم میمن، جنرل سیکریٹری محمد حسن شاہ، ڈویژنل نائب صدر شکیل احمد آریسر، نائب صدر محمد بخش لغاری، فیض محمد ابڑو، شکیل احمد میمن، وحید علی جمالی، سکندر بھَرگڑی، جانی طفیل میمن، انور علی آریسر، مخدوم سجاد سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button