پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس کی تصدیق

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پمز میں زیرعلاج 40 سالہ خاتون میں ایم پاکس (Mpox) کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق شکریال کی رہائشی خاتون کو چہرے کی جلد متاثر ہونے پر گزشتہ ہفتے پمز لایا گیا تھا، جہاں طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد قومی ادارہ صحت نے خاتون میں ایم پاکس وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔متاثرہ خاتون کو پمز کے انفیکشن کنٹرول یونٹ میں زیرعلاج رکھا گیا ہے، جہاں طبی عملہ ان کی نگرانی اور ضروری علاج فراہم کررہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button