بدین: تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،11سالہ نوجوان شدید زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ /پی کے )مٹھی سے کراچی جانے والی تیز رفتار اے سی مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 11 سالہ نوجوان شدید زخمی، مشتعل افراد کی کوچ جلانے کی کوشش پولیس نے بروقت پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا تفصیل کے مطابق بدین تھرکول بائی پاس روڈ پر منگریو موری کے مقام پر مٹھی سے کراچی جانے والی اے سی مسافر کوچ نے مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 11 سالہ شعیب ولد سعید احمد چانڈیو شدید زخمی ہوگیا حادثے کے فوری بعد زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں انڈس سول اسپتال بدین منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کردیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی نوجوان کے رشتہ دار اور شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مشتعل افراد نے اے سی مسافر کوچ کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم بدین پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرکے صورتحال پر قابو پالیا پولیس نے حادثے میں ملوث مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button