این اے77میں ضمنی الیکشن کا بگل بج گیا،سیاسی میدان سجنے کو تیار

گوجرانوالہ(جانو ڈاٹ پی کے) این اے 77 گوجرانوالہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا میدان سجنے کو تیار، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 28 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی، جبکہ انتخابی میدان میں اترنے والے امیدواروں کو 19 اکتوبر کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔این اے 77 کی نشست چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق وہ این اے 77 گوجرانوالہ سے 2024 کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد حلقے میں سیاسی رابطوں اور امیدواروں کے حوالے سے مشاورت میں تیزی آنے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button