پاکستانی ڈاکٹر ارم ناز کی بڑی کامیابی، قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل ہوگئیں

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کی ہونہار ڈاکٹر ارم ناز دختر مہر محمد بخش نے اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں جگہ بنا لی۔

ڈاکٹر ارم ناز چینی حکومت کی خصوصی اسکالرشپ پر چین کی وہان یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی تحقیق کر رہی ہیں، جہاں ان کا تحقیقی موضوع ماحولیات اور جیو سینسنگ ہے۔

ڈاکٹر ارم ناز کی تحقیق کے حوالے سے متعدد تحقیقی مقالے عالمی سطح کے سائنسی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں، جبکہ قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شمولیت ان کی علمی و تحقیقی کاوشوں کی اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔

پاکستان میں خواتین سائنسدانوں کی تعداد 2,898 بتائی گئی ہے، جو ملک کے مجموعی سائنسدانوں کا تقریباً 22 فیصد بنتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سابق طالبہ ڈاکٹر ارم ناز کی کامیابی کو پاکستانی خواتین کے لیے سائنسی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک مثبت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button