پنجاب میں سکول بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں،رانا سکندر حیات کاوالدین کے نام اہم پیغام

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا تسلسل ہر حال میں برقرار رہنا چاہیے، پنجاب کے اسکول پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور فی الحال اسکول بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں اسکول پانچ دن کھلنے چاہئیں، کیونکہ تقریباً 90 فیصد بچے اپنے گھروں کے قریبی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب مارکیٹس کھلی ہیں تو اسکول بھی بند نہیں ہونے چاہئیں، اس لیے اسکول پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ اسکول بند کرنے کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں اسکولوں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے آتا ہے تو وہ وفاقی حکومت سے بھی درخواست کریں گے کہ ہر حال میں تعلیم کا سفر جاری رکھا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button