پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ گرفتار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے۔ جنازے میں شرکت کے بعد واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف مقدمے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔



