سعودی عرب کی اضافی تیل سپلائی کی پیشکش، عالمی منڈی میں قیمتیں مزید گر گئیں

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے مزید خام تیل کی شپمنٹس فراہم کرنے کی پیشکش کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی پیشکش سے مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.2 فیصد کم ہو کر 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.1 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 102 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ روز بھی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے اضافی سپلائی کی پیشکش نے مارکیٹ میں سپلائی سے متعلق خدشات مزید کم کیے ہیں۔



