آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، سونال ڈینوشا اور لوسی بارنیٹ نے میدان مار لیا

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2026 کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا، سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے مینز جبکہ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سونال ڈینوشا نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اننگز میں 420 رنز بنائے، جس میں تین سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 100 اور 84 جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 103 اور ناقابل شکست 133 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ سونال ڈینوشا کا پہلا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہے۔ ان کے ساتھ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی مینز ایوارڈ کے لیے نامزد تھے۔

دوسری جانب آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button