وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم برطانیہ میں دو روز قیام کریں گے، جس کے دوران مختلف اہم ملاقاتوں اور مصروفیات کا امکان ہے۔
وزیراعظم برطانیہ سے ہی امریکہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔



