مانسہرہ: آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، 3 افراد زخمی


مانسہرہ(جانوڈاٹ پی کے) وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ مکانوں کو نقصان پہنچنے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 2 گھروں کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں مکانات کا ملبہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دب کر زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔