فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی اہم ملاقات،دفاعی ٹیکنالوجی پرغور

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی POWERUS کے وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی کمپنی POWERUS کے وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ابھرتے ہوئے رجحانات اور ممکنہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button