مظفرآباد: مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کردیا

مظفر آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب کے لیے نامزد کردیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور کابینہ کے دیگر ارکان نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد جموں و کشمیر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کی نامزدگی کے بعد صدر آزاد جموں و کشمیر کے انتخاب کے لیے آئینی اور قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button