وفاقی پولیس کے 53 اہلکار این سی سی آئی اے میں تعینات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے مذکورہ اہلکاروں کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر این سی سی آئی اے منتقل کیا گیا ہے۔ تعینات کیے جانے والوں میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس میں بطور ایس ایچ او خدمات انجام دینے والے شفقت فیض کو بھی این سی سی آئی اے میں ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی این سی سی آئی اے میں تعیناتی کا فیصلہ سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button