ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا منصوبہ


واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو تقریباً 2 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مجوزہ اسلحہ پیکج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم شامل ہیں، جن میں 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو 117 بم شامل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ ڈیل میں 20 ہزار پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ پیکج گزشتہ برسوں کے دوران اسرائیل کو منتقل کیے گئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑا ہوگا۔
امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری اور تباہ کن ہتھیاروں کی ممکنہ فروخت سے متعلق امریکی کانگریس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔