اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان امریکا دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیرپا امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button