حکومت پٹرولیم لیوی ختم کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دے،ہمایوں خان

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 روپے سبسڈی پر اب کسٹمر اور پیٹرول پمپ اونر آپس میں لڑیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ حکومت پالیسیاں بناتی ہے پیٹرول پمپ اونرز کو معلوم ہی نہیں ہوتا، حکومت نے 100 روپے کی سبسڈی دی ہے اس کے بارے بھی ہمیں معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل سے پیڑول پمپ اونرز کو نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت لیوی ختم کر کے عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیتی؟

اس دوران نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تو سبسڈی دے دی، یہ نہیں بتایا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو یہ پیسے کیسے واپس ملیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button