عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی پولیس وین والی ویڈیو کو ’’ڈرامہ بازی‘‘ قرار دے دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے خود پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’’ڈرامہ بازی‘‘ اور ’’سستی ایکٹنگ‘‘ قرار دے دیا۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔‘‘

 

وزیر اطلاعات پنجاب نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار انہیں اترنے کا کہہ رہے تھے جبکہ انہوں نے اپنے گارڈز کو بھی مبینہ طور پر ڈرامہ روکنے پر جھاڑ پلا کر ایک طرف کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار کیا گیا جبکہ یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب بھی کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے پنجاب کے دورے اور پولیس سکیورٹی سے متعلق معاملہ پہلے ہی سیاسی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button