لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، کمسن بچہ دادی سے لے کر ماں کے حوالے،عدالت میں جذباتی مناظر

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بچے کو دادی سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نجمہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم کے بعد بچے کی دادی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور عدالت میں دہائیاں دیتی رہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر بھی صورتحال جذباتی ہوگئی۔ دادی کی فریاد اور دہائیوں کے باعث ماحول میں کشیدگی پیدا ہوئی، جس پر ہائیکورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو عدالت عالیہ کی حدود سے روانہ کردیا۔

کمسن بچے کی حوالگی کے معاملے پر عدالت کے فیصلے کے بعد ماں کو بچے کی تحویل مل گئی، جبکہ واقعے نے عدالت میں موجود افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button