بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 15 ستمبر 2026 کو مقدمے کا فیصلہ سنایا، تاہم تمام مجرمان کی غیر موجودگی میں سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی جانب سے جن رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی ان میں عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کے خلاف 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران مبینہ انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں کارروائی کی گئی تھی، جبکہ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد تمام ملزمان کو سزائے موت سنانے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button