وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، صوبائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان بہتر ہم آہنگی، باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button