مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے اہم پیغام ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے، اردوان

انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

ترک صدر نے ترکیہ کے صوبے سامسن میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر اہم قدم اٹھایا ہے، اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے اور تینوں ممالک اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہرمز کے علاوہ خلیج کے کئی علاقوں میں بھی سنگین نوعیت کے مسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے لیے خطے میں کوششیں جاری ہیں تاکہ موجودہ چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جا سکے۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ خلیج اور خطے کی موجودہ صورتحال کو معمولی معاملہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button