امریکا کے ساتھ پاکستان کا دو ماہ کا تجارتی سرپلس 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کا امریکا کے ساتھ 2 ماہ  میں تجارتی سرپلس 48کروڑڈالر پرپہنچ گیا ہے۔

ذرائع  وزارت تجارت کے مطابق مالی سال کے پہلے2 ماہ میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب17کروڑ ڈالر  رہیں۔ اسی دوران امریکا سے پاکستان نے 69 کروڑ  ڈالر کی درآمدات کیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی اور اگست 2026 میں امریکا کا پاکستان کے ساتھ تجارتی خسارہ 48 کروڑ ڈالر رہا۔ پاکستان کی امریکا کے لیےگزشتہ 2 ماہ میں برآمدات میں 10.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جولائی اور  اگست 2026 میں امریکا سے پاکستان کی درآمدات میں 144 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کا مالی سال 26-2025 میں امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کی مالی سال 26-2025 میں امریکا کے لیے برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالر تھیں۔گزشتہ مالی سال پاکستان نے امریکا سے 3 ارب32 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button