شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار، سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کی منظوری نہیں دی گئی، یوں شرح سود 11.50 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔

اس سے قبل سٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔

دوسری جانب معاشی ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ مرکزی بینک مہنگائی اور دیگر معاشی عوامل کے پیش نظر شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کرسکتا ہے، تاہم سٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button