بلوچستان میں بڑا ایکشن، ریاست مخالف بیانیے کی 16 ہزار 367 سائٹس بند

کوئٹہ(جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری مبینہ ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 ہزار 367 سائٹس بند کر دی ہیں۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 20 ہزار 117 سائٹس کی نشاندہی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ نشاندہی کی گئی سائٹس میں سے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا جا چکا ہے، جو مختلف سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر موجود تھیں۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان کے مطابق ریاست مخالف بیانیے سے متعلق نشاندہی کی گئی سائٹس کو بند کرنے کی شرح 81.4 فیصد رہی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد اور بیانیے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ قرار دی گئی ہے۔



