ویمنز ایشیا کپ فائنل، محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ویمنز ایشیا کپ فائنل میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمنز ایشیا کپ کے فائنل کی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت بطور اے سی سی صدر ہوگی، جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کی تقریب بھی ان کی موجودگی میں ہوگی۔



