پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حافظ نعیم

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، ایک مافیائی نظام کے تحت چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام نے پٹرولیم لیوی کو ’’بھتا ٹیکس‘‘ قرار دیا ہے۔ 20 ستمبر کو جماعت اسلامی کے کارکن اور عوام چاروں طرف سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں اور اس وقت 36 شہروں میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ دھرنوں میں عوام کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ آج تیمرگرہ جا رہے ہیں جہاں بڑا دھرنا جاری ہے۔ انہوں نے حکومت پر واضح کیا کہ عوامی مسائل اور پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button