ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں برکس اجلاس کے لیے موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کروانے کی کوشش مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگوانے کی کوشش کی، تاہم انور ابراہیم نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس دعوے کی تائید سے انکار کردیا۔

ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم وہ ان حقائق کی بنیاد پر بات کرسکتے ہیں جو ریاستی اداروں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہوں۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انور ابراہیم نے واضح کیا کہ کسی ملک پر الزام عائد کرنے کے لیے ٹھوس شواہد ضروری ہیں اور ملائیشیا کے پاس پاکستان کے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق ایسی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں۔

انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جاری بمباری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مزید خبریں

Back to top button