ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کی خبر دی۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم منصوبے بناتے ہیں، لیکن اللہ بہترین منصوبہ بنانے والا ہے۔
ماہرہ خان کے اعلان کے بعد ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
اداکارہ مایا علی نے ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ’’ماشاءاللہ‘‘ لکھا اور کہا کہ وہ دونوں کے لیے بے حد خوش ہیں، ساتھ ہی دل سے دعاؤں اور محبت کا اظہار کیا۔
اداکارہ صبور علی نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے منصوبے ہی ہمیشہ ہمیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔
ماہرہ خان کی پوسٹ پر یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے اپنی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



