انگلینڈ سے وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑا دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ٹیموں کی رینکنگ میں نویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مسلسل شکستوں نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ قومی ٹیم کی نویں پوزیشن ٹیسٹ رینکنگ میں اس کی تاریخ کی بدترین پوزیشن قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کی ہیں، جبکہ مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو گزشتہ 12 ٹیسٹ سیریز میں سے 6 میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

مزید خبریں

Back to top button