جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے کپتان اور اسٹار بیٹر جو روٹ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 62 رنز کی شاندار باری کھیل کر بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 69ویں نصف سنچری مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 68 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

جو روٹ نے یہ سنگ میل 309 اننگز میں حاصل کیا، جبکہ ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ریکارڈ کی فہرست میں سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر اور بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ 63، 63 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے، جبکہ رکی پونٹنگ 62 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بدستور سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے 51 سنچریاں اسکور کیں۔ جو روٹ 41 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں رکی پونٹنگ کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جو روٹ اب ٹنڈولکر کے ایک اور بڑے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15 ہزار 921 رنز بنائے، جبکہ 35 سالہ جو روٹ 14 ہزار 278 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، یوں وہ بھارتی لیجنڈ کا رنز کا ریکارڈ توڑنے کی دوڑ میں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button