راولپنڈی پولیس کی افسران و اہلکاروں کی تمام چھٹیوں پر یکم اکتوبر تک پابندی


راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
پولیس کے مطابق چھٹیوں پر پابندی کا حکم سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے جاری کیا ہے، جس کے تحت راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار یکم اکتوبر تک کسی بھی قسم کی چھٹی نہیں لے سکیں گے۔
احکامات میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔