امریکی محاصرہ اور جارحیت ختم ہو تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکا محاصرہ اور جارحانہ اقدامات ختم کر دے تو ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔

انڈین میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکا تو بحری محاصرے کا راستہ اختیار کیا، تاہم ایران امریکی جارحانہ اقدامات سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بحری راستہ ایران کی زندگی کا واحد انحصار نہیں، امریکا یہ سمجھنے کی غلطی کر رہا ہے کہ بحری ناکہ بندی کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

مسعود پزشکیان نے بتایا کہ پیر کو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ عمان میں اجلاس کریں گے، جہاں ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ان ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جن کی سرزمین سے ایران پر حملے کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button