چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو نئے گروپ خلا میں بھیج دیے


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو نئے گروپ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یاؤگن-53 اور یاؤگن-56 گروپس کے سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹس سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینے، آفات سے بچاؤ اور قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کی 666ویں خلائی پرواز بھی تھی۔