انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ


جاوا(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے جبکہ ممکنہ نقصانات اور زلزلے کے اثرات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
حکام کے مطابق زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کی مکمل تصویر مزید معلومات سامنے آنے کے بعد واضح ہوسکے گی۔ فی الحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔