پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر،فیس ادائیگی کا طریقہ تبدیل

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے حوالے سے شہریوں کیلئے اہم ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ آئندہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی صرف مقررہ RAAST QR Code کے ذریعے قبول کی جائے گی۔
ہدایت کے مطابق IBFT کے ذریعے IBAN سے کی جانے والی پاسپورٹ فیس کی ادائیگی قبول نہیں ہوگی، جبکہ Passport Fee Asaan کے ذریعے PSID سے کی گئی ادائیگی بھی قابل قبول نہیں ہوگی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاسپورٹ فیس جمع کراتے وقت صرف متعلقہ RAAST QR Code استعمال کریں تاکہ ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری یا درخواست کے عمل میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکام نے شہریوں کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کیلئے IBFT، IBAN یا PSID کا استعمال نہ کیا جائے اور مقررہ RAAST QR Code کے ذریعے ہی فیس جمع کرائی جائے۔



