ایران سےجنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ہی ختم ہوگی،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سےجنگ مڈ ٹرم انتخابات بعد ہی ختم ہوگی۔ انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے، جبکہ ایران کے معاملے میں وہ صرف جوہری معاہدے تک محدود نہیں بلکہ اس سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
یوکرین جنگ سے متعلق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتے ہیں۔ روس نے بھی آج کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں، جس سے امریکی معیشت اور آئندہ مڈٹرم انتخابات پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے۔



