ایران سے جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا کا مشرق وسطیٰ میں فوج کم کرنے پر غورشروع کردیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران سے جنگ ختم ہونے پر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی کم کرنے پر غور شروع کر دیا۔

یہ دعویٰ سی این این کی جانب سے حالیہ رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے مستقل تعینات فوجیوں اور تنصیبات کی تعداد کم کرنے پر مشاورت شروع کر دی، ایرانی حملوں سے امریکی تنصیبات کی کمزوریاں سامنے آنے پر نئی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

سی این این رپورٹ کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ 2 بحری بیڑے اور ایک درجن سے زائد گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج باقی رہنے والے اپنے اہلکاروں کے تحفظ کیلیے بعض اڈوں کو زیر زمین منتقلی پر بھی غور کر رہی ہے، جبکہ  شدید متاثر بعض تنصیبات کو دوبارہ تعمیر نہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید خبریں

Back to top button