ٹھٹھہ:ایازعلی شاہ شیرازی کے اعزاز میں گاؤں صالح محمد جماری میں شاندارعشائیہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں زور و شور سے جاری

قومی اسمبلی کے ممبر اور سابق وفاقی وزیرِ مملکت فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے ممبر سید ایاز علی شاہ

 شیرازی کے اعزاز میں جھرک شہر کے قریب گاؤں صالح محمد جماری کے رہائشیوں کی جانب سے شاندار عشائیہ دیا گیا۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ انہیں جو بھی محبتیں اور عزتیں مل رہی ہیں وہ میرے والد مرحوم الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی عوام کے لیے کی گئی خدمات کا نتیجہ ہیں۔

انشاءاللہ میری بھی یہی کوشش ہے کہ میں اپنے مرحوم والد صاحب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ دکھ سکھ میں شامل رہوں۔

اس موقع پر سید میر شاہ محمد اسماعیل جماری، وڈیرو ملوک جھرکو، غلام حسین شیخ، حاجی حبیب جماری، خان محمد چانگ، جمعون چانگ سمیت مختلف علاقوں کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button