مختیارکار ماتلی کا گوشت اور تجارتی مراکز کا اچانک دورہ، سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنیوالوں پر جرمانے عائد

ماتلی (رپورٹ اے۔ایم۔گدی) عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مختیارکار ماتلی منصب جونیجو نے ماتلی شہر میں مختلف چکن و گوشت کی دکانوں اور تجارتی مراکز کا اچانک معائنہ کیا، جہاں مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر مرغی و گوشت کی فروخت، صفائی ستھرائی اور اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ کارروائی کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر مجموعی طور پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول نہ کرنے اور ایکسپائر اشیاء کی فروخت سے مکمل اجتناب کی ہدایت کی گئی۔ مختیارکار نے چکن و گوشت فروشوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں اور متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت کی۔ اسی دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 800 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط کرلیے گئے اور متعلقہ دکانداروں کو سخت وارننگ دی گئی۔ مختیارکار منصب جونیجو نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی عدم پاسداری اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button