قومی زبان میں انجینئرنگ پڑھیں اور دو لاکھ کا انعام بھی حاصل کریں، بھارت میں انوکھی اسکیم

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں قومی زبان کو فروغ دینے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا گیا، ریاست مدھیہ پردیش میں ہندی میڈیم سول انجینئرنگ شروع کر دی گئی اور طلبہ کے لیے 2 لاکھ کا انعام بھی رکھ دیا گیا ہے۔

بھارت میں عموماً انجینئرنگ کی تعلیم صرف انگریزی زبان تک محدود سمجھی جاتی ہے، تاہم مدھیہ پردیش کے ایک معروف ادارے نے اس روایت کو توڑتے ہوئے ’ہندی زبان میں سول انجینئرنگ‘ کا ڈگری کورس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ہندی میڈیم میں سول انجینئرنگ کے اس نئے کورس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو حوصلہ افزائی کے طور پر 2 لاکھ روپے کا مالی وظيفہ دیا جائے گا۔

اس کورس کا مقصد ان طلبہ کی مدد کرنا ہے جو انگریزی میں دشواری کے باعث انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے سے کتراتے تھے، تاکہ وہ اب آسانی سے اپنی زبان میں ڈگری مکمل کر سکیں۔

ادارے نے سول انجینئرنگ کے پیچیدہ سائنسی مضامین اور تمام نصابی کتب کو مکمل طور پر ہندی زبان میں ترجمہ اور منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button