پنجاب میں 32 اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب میں 32 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے  کر دگئے ہیں جس کا سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی کو تبدیل کر دیا گیا اور انہیں  سروسز ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تیمور خان کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک تعینات کیا گیا ہےاور   ساجدہ رزاق کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ مقرر کر دیا گیا ۔

اشفاق احمد کو اے سی منچن آباد تعینات کر دیا گیا، اےسی اوکاڑہ مرزا راحیل بیگ کو تبدیل کرتے ہوئے اریج علی حیدر گوندل کو اےسی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا۔

اےسی فورٹ عباس حسیب الرحمان تبدیل،رمشا عبدالرحمان کو اے سی قائدآباد  کیا گیاہے جبکہ  اےسی تلاگنگ سلیمان منشا کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔

اےسی فیصل آباد سٹی عادل عمر کو تبدیل کرتے ہوئے رنجیب گورایا کو اے سی فیصل آباد سٹی  کا چارج سونپ دیا گیا ۔

اے سی جھنگ رب نواز کو تبدیل کر دیا گیا اور ان کی جگہ  تمور عثمان کو تعینات کیا گیاہے ۔

اےسی علی پورذیشان شریف کو تبدیل کرتے ہوئے علی سمیر کو اےسی علی پور تعینات کر دیا گیا۔

اے سی مظفرگڑھ علی سمیر کو تبدیل کرتے ہوئے حبیبہ قریشی کو اےسی مظفرگڑھ ، اے سی سیالانوالی محمد اکمل کی جگہ  حمزہ ندیم کو اے سی سیالانوالی تعینات کردیا گیا۔ اے سی خوشاب طارق محمود گل بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

اے سی نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کو تبدیل کرتے ہوئے  احمد اقبال کو اے سی نوشہرہ ورکاں تعینات کردیا گیا۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مزید خبریں

Back to top button