ابوظبی میں پاکستانی کی قسمت چمک گئی،لاٹری میں ڈیڑھ کروڑ درہم جیت لیے

ابوظبی(جانوڈاٹ پی کے)ابوظبی میں پاکستانی شہری نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے۔
لاٹری انتظامیہ نے 64 سال کے شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے خوشخبری دی تو انہیں یقین نہ آیا ، وہ اسے فراڈ کال سمجھے۔
تاہم انتظامیہ کی جانب سے شوکت آفتاب کو لاٹری ویب سائٹ پر ٹکٹ نمبر چیک کرنے کاکہا گیا جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین آیا۔
شوکت آفتاب 15 سال سے لاٹری ٹکٹ باقاعدگی سے خرید رہے تھے۔ قرعہ اندازی میں چار بھارتیوں اور ایک بنگلادیشی نے ایک ایک لاکھ درہم انعام بھی جیتا۔



