ہماری شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اوردیگر ایشوز سے متعلق ہیں،پیشرفت نہ ہونے تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے،نوید قمر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے مکمل اتحادی تو نہیں لیکن انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں۔

نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

انہوں نے کہا ایک جماعت کو تحفظات ہوں اور جب تک وہ دور نہ ہوں مسئلہ تو رہتا ہے، ہم نے حکومت کو کچھ شکایات پہنچائی ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم سپوٹ کریں تو شکایت کا ازالہ بھی ہونا چاہیے، ہماری شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر ایشوز سے متعلق ہیں۔

نوید قمر نے بتایاکہ حکومت نے اس حد تک کہا ہم آپ کی شکایت دیکھیں گے لیکن حکومت کی طرف سے شکایات پر پیش رفت نہیں ہوئی، پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک پیش رفت نہیں ہوتی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

نوید قمر بولےگزشتہ روز داخلہ کمیٹی میں ایک بل بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد بلدیاتی بل کی ویسے بھی حمایت نہیں کرنی چاہیے،ہم نے اسلام آباد بلدیاتی بل پر اختلافی نوٹ دیا۔

انہوں نے کہا  حکومت کو چاہیے مسائل کو حل کریں اور اقدامات کریں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں موجود نہیں ہیں، نہیں معلوم وہ کہاں متحرک ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button