آزادکشمیرمیں نئی کابینہ کااعلان،8وزرا نے حلف اٹھالیا

مظفرآباد (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر حکومت کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

نئی کابینہ میں مصطفیٰ بشیر، راجہ ثاقب مجید، سردار میرا کبر، کرنل (ر) وقار نور، اظہر صادق، راجہ ریاست، عمیر نعیم اور عبدالرحمٰن آرائیں شامل ہیں، جنہوں نے بطور وزیر اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ میں مزید توسیع بھی متوقع ہے۔ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں مزید وزرا اور مشیر شامل کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد حکومت کی ٹیم مزید وسیع ہو جائے گی۔

نئی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی و حکومتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button