او جی ڈی سی ایل کی بوبی آئل فیلڈ میں بڑی کامیابی، گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

سانگھڑ(جانوڈاٹ پی کے)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے بوبی آئل فیلڈ میں نئے ترقیاتی کنویں بوبی-11 سے کامیابی کا اعلان کر دیا۔اوجی ڈی سی ایل کے مطابق بوبی آئل فیلڈ سے تقریبا 1 ہزار بیرل یومیہ تیل دریافت کیا گیا، بوبی-11کنویں سے 1.0 ایم ایم ایس سی ایف ڈی قدرتی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔بوبی آئل فیلڈ او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔ بوبی-11 کی کامیابی سے علاقے میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر کے امکانات پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔بوبی ڈیپ-1 کی سابقہ دریافت سے حاصل ہونے والی زیرِ زمین معلومات نے بوبی-11 کی کامیابی میں معاونت کی۔ بوبی-11 کی کامیابی سے بوبی آئل فیلڈ کی مزید ترقی اور نئے مواقع کے دروازے کھل گئے۔



