امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ کے 6 اہلکار شہید ہوئے،ایرانی میڈیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق منگل کو امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ کے 6 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ میں اہلکاروں کی شہادت کی درست جگہ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق رواں ہفتے امریکی حملوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
ایرانی میڈیا نے امریکی حملوں کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں رواں ہفتے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کا حصہ ہیں۔



