شادی کی تقریب پر امریکی حملہ واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی مثال ہے، اسماعیل بقائی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دے دیا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی حملے نے ایران کے خلاف واشنگٹن کی مبینہ غیر قانونی جنگ کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں کردی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق منگل کو صوبہ ہرمزگان کے شہر کوہستک میں ایک رہائشی عمارت میں جاری شادی کی تقریب امریکی حملے کے ملبے اور شیلنگ کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکی اقدامات کے دفاع میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل حقیقت امریکی حملوں میں ہونے والا جانی نقصان اور جرائم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button