امریکا کو تازہ حملوں پر ضرور پچھتانا پڑے گا،پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریبی علاقوں میں ہونے والے تازہ امریکی حملوں پر امریکاکو پچھتانا پڑے گا۔
آبنائے ہرمز اور اس کے مشرقی حصوں کے متعدد علاقوں میں امریکی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جارحیت کرنے والوں کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا ان نئے حملوں پر ضرور پچھتائے گا۔



