افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا تھا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف نے کیا، یہ قیادت کیلئے ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم بالآخر فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی، جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں اور وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شاہ غلام قادر اور راجا فاروق حیدر کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے۔

افتخار گیلانی پہلی مرتبہ 2011 میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں اور حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button